سورتکل 6؍مارچ (ایس او نیوز) سورتکل کے کرشناپور علاقے کے دو بچے جو شام کے وقت ٹیوشن اور مدرسے کی پڑھائی کے لئے گئے ہوئے تھے ، وہ پلٹ کر واپس نہیں لوٹے ہیں اور ان کی گم شدگی سے پریشان والدین نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بچوں کی تلاش میں ان کا تعاون کریں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق لاپتہ ہونے والے بچوں کے نام تنویر اور تنویذ ہے۔ یہ دونوں بچے روزانہ شام کو ٹیوشن جاتے تھے اور پھر مدرسے میں پڑھائی کے بعد رات کو ۹ بجے گھر واپس لوٹتے تھے۔ 5مارچ کو مدرسے میں چھٹی تھی اس لئے ٹیوشن کے بعد انہیں جلد ہی گھر لوٹنا تھا۔ مگر دیر رات تک بچے گھر نہیں پہنچے ۔ جب والدین نے ان کی تلاش شروع کی تو پتہ چلا کہ شام کے وقت ان دونوں بچوں کو سورتکل ریلوے اسٹیشن پر دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ وہاں سے کس طرف نکل گئے ہیں اس کا ابھی تک سراغ نہیں ملا ہے۔بچوں کی گم شدگی کے تعلق سے سورتکل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کردیا گیا ہے۔
عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ اگر یہ گم شدہ بچے کہیں نظر آئیں تو اس کی اطلاع مندرجہ ذیل ٹیلی فون نمبروں پردی جائے:سورتکل پولیس اسٹیشن: 0824220540، کے علاوہ 9513896010 / 9945111501 / 9902810136 /